عالمی و مقامی سطح پر سونا سستا، چاندی مہنگی
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونا سستا جبکہ چاندی مہنگی ہو گئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1800 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 66 ہزار 136 روپے پر آگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1543 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 99 ہزار 636 روپے پر آگیا ہے۔
اسی طرح انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر کم ہوکر 4436 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔
دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 67 روپے بڑھ کر 7 ہزار 179 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments