یوم دفاع و شہداء: پشاور کے تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریبات
پشاور: (دنیا نیوز) یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے آئی سی ایم ماڈل سکول، پلے بی کیڈٹ کالج اورعلی گڑھ ایجوکیشن سکول میں پُروقار تقریبات کا انعقاد ہوا، جس میں یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے ملی نغموں، ٹیبلوز اور تقریری مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔
طلبہ و طالبات نے دفاع وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے بھی تقریبات میں شرکت کی اور طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی، بچوں نے پاک فوج کے جوانوں کے ہمراہ پرچم کشائی میں حصہ لیا اور وطن سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔
تقریبات کے اختتام پر مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments