پاکستانی کرکٹ کی ساکھ بحال کرنے کا واحد راستہ میدان میں کامیابی ہے: محمد یوسف
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ کی ساکھ بحال کرنے کا واحد راستہ میدان میں کامیابی ہے۔
دورۂ انگلینڈ پر موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے محمد یوسف نے کہا ہے کہ ہم ظہیر عباس، جاوید میانداد، انضمام الحق یا سعید انور جیسے لیجنڈز کو متبادل کے طور پر نہیں بھیج رہے جبکہ کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو واپس بلانے کا معاملہ صرف کارکردگی تک محدود نہیں۔
محمد یوسف نے کہا کہ یہ سب پاکستانی کرکٹ میں اختلافات، اندرونی خلفشار اور تنازعات کی عکاسی کرتا ہے، 1992ء کے ورلڈ کپ کے بعد سے پاکستانی کرکٹ میں عدم استحکام بار بار دہرایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان معاملات کی وجہ سے گیم سے توجہ ہٹی ہے، مسلسل فتوحات اور مثبت نتائج ہی شور ختم کر سکتے ہیں، پاکستانی کرکٹ کی ساکھ بحال کرنے کا واحد راستہ میدان میں کارکردگی اور کامیابی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments