مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دوران 3 نوجوان نہر میں ڈوب گئے

مٹیاری:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے میں مذہبی رسومات کی ادائیگی دوران تین ہندو نوجوان نہر میں ڈوب گئے۔

پولیس کے مطابق تینوں نوجوانوں کا  تعلق گجراتی برادری سے بتایا جاتا ہے جب کہ  مرنے والوں کی شناخت کمار، انیل اور ریتک کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ تینوں  ہندو نوجوان مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے نہر کے کنارے بیٹھے تھے کہ اچانک پاؤں پھسلنے کے باعث نہر میں جا گرے، واقعے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تینوں نوجوانوں کی تلاش شروع کردی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ نوجوانوں کی تلاش کے لیے تاحال ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر نہیں پہنچ سکیں، جس کے باعث مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...