یونان میں فضائی مظاہرے کے دوران ایف-4 فینٹم جنگی طیارہ تباہ

ایتھنز: (دنیا نیوز) یونان میں فضائی مظاہرے کے دوران ایف-4 فینٹم جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایف-4 فینٹم طیارہ دارالحکومت ایتھنز کے قریب تناگرا ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہوا، طیارہ تماشائیوں سے چند سو میٹر دور گر کر تباہ ہوا تاہم تماشائی محفوظ رہے۔

حادثے کے بعد جائے وقوعہ سے دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دکھائی دیئے، یونانی فضائی حکام کے مطابق طیارے میں سوار دونوں پائلٹس کی حالت فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی۔

خبر ایجنسی کے مطابق جائے حادثہ پر آگ بجھانے کے لیے 2 ہیلی کاپٹرز پہنچ گئے جبکہ پائلٹس کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...