روس یوکرین جنگ بندی کی کوششیں، امریکی خصوصی ایلچی ماسکو پہنچ گئے
ماسکو: (ویب ڈیسک) امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر روس یوکرین جنگ بندی کی کوششوں کے سلسلے میں ماسکو پہنچ گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے آج ملاقات کریں گے۔
روسی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن نے کیف پر 3 روز تک حملے نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
روسی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پیوٹن اور امریکی نمائندوں کے مذاکرات کے بعد میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments