ایرانی ردعمل فوری اور تکلیف دہ ہوگا: باقر قالیباف کا امریکا کو تنبیہ
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ امریکی اقدامات پر ایران کا ردعمل فوری، شدید اور تکلیف دہ ہوگا۔
باقر قالیباف نے کہا کہ محدود اور نپے تلے ردعمل کا دور ختم ہو چکا ہے، امریکا کو سمجھ لینا چاہیے کہ ایرانی مفادات اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کی قیمت چکانا ہوگی۔
ایرانی اسپیکر کے مطابق ایرانی مفادات اور سلامتی کو نشانہ بنانے والی کسی بھی کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments