پی ایس ایل 12 آئندہ سال جنوری میں کرانے کی تجویز سامنے آگئی

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کو آئندہ سال جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔

 کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے درمیان جنوری میں لیگ کے انعقاد کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

رپورٹ  میں بتایا گیا کہ یکم ستمبر کو لندن میں ہونے والے پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں لیگ کے شیڈول سمیت مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں جنوری میں پی ایس ایل کرانے کی صورت میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کو ایک اہم چیلنج قرار دیا گیا۔

پنجاب میں جنوری اور فروری کے دوران سردی اور دھند کے باعث میچز کے انعقاد پر بھی خدشات کا اظہار کیا گیا۔

اس کے علاوہ سال کے وسط میں ایک اضافی ٹورنامنٹ کرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے، جس سے فرنچائزز اور براڈکاسٹرز کے لیے اضافی آمدن حاصل ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...