دشمن کے لاحق تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں: ایرانی فوج
تہران: (دنیا نیوز) ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج دشمن کی جانب سے لاحق تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
قزوین میں بکتر بند ڈویژن کی جنگی تیاری اور صلاحیتوں کا جائزہ لیتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل علی جہان شاہی نے کہا ایرانی فوج ملک کی سرحدوں پر فعال موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے اور ایران کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتہائی سخت اور کٹھن حالات میں بھی ایرانی بری فوج کے اہلکاروں نے اپنے فرائض انجام دیے اور بلند حوصلے کے ساتھ ایران کی سرحدوں کا دفاع کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments