اسرائیل نے لبنان کی علی الطاہر پہاڑی پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی

تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیل کی فوج نے حزب اللہ کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران لبنان کی علی الطاہر پہاڑی پر کیے جانے والے حملوں کی ویڈیو جاری کر دی۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ علی الطاہر کے پہاڑی علاقے میں حزب اللہ کی مبینہ زیرِ زمین سرنگیں موجود تھیں، زیرِ زمین سرنگوں کا نیٹ ورک تقریباً 2 کلومیٹر تک پھیلا ہوا تھا، جسے تباہ کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق سرنگوں کو تباہ کرنے کیلئے تقریباً 1100 ٹن دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، جاری ویڈیو میں پہاڑی علاقے میں ہونے والے بڑے دھماکوں اور کارروائی کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے کارروائی کو حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف آپریشن قرار دیا ہے، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے مکمل طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...