بنوں میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

بنوں: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا سے رواں سال پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، بنوں کی تحصیل میریان میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے بچے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئے کیس کے سامنے آنے کے بعد خیبرپختونخوا میں رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 3 ہوگئی ہے، جبکہ ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 4 تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ حکام کی جانب سے کیس کے بعد علاقے میں پولیو سے بچاؤ کے اقدامات اور صورتحال کی نگرانی مزید مؤثر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...