2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے 2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔
وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں تمام صوبوں، کسانوں اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں دستیاب اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد 2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
.jpg)
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ شوگر مل مالکان کسانوں کو گنے کی بروقت ادائیگیاں یقینی بنائیں، کسانوں کے مفادات کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی برآمد کا فیصلہ ملکی ضروریات اور دستیاب ذخائر کو مدنظر رکھ کر کیا گیا، شوگر سیکٹر میں کسان اور صنعت کے مفادات میں توازن ضروری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments