لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ: ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سندر روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک جب کہ ساتھی فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق  تھانہ سندر کی حدود میں سندر روڈ پر سی سی ڈی چوہنگ اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں پولیس کے مطابق ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جب کہ دیگر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اِسی طرح سی سی ڈی چوہنگ نے سندر روڈ پر مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ناکہ بندی کر رکھی تھی، اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم ملزمان نے مبینہ طور پر رکنے کے بجائے سی سی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، جس میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا، پولیس نے ہلاک ملزم کی شناخت ریاض کے نام سے کی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والا ملزم تین درجن سے زائد مقدمات میں ملوث اور مطلوب تھا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آیا، جبکہ دیگر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے، واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...