امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی
مینیسوٹا: (دنیا نیوز) امریکی ریاست مینیسوٹا میں ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو ایک سال دو ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔
رائٹرز کے مطابق انتھونی جیمز کازمیرزک نے مئی میں حملے کا جرم قبول کیا تھا، عدالت میں اس نے اعتراف کیا کہ اس نے الہان عمر کے ترقی پسند سیاسی خیالات سے اختلاف کی وجہ سے حملہ کیا۔
یہ واقعہ جنوری میں اس وقت پیش آیا جب الہان عمر مینیسوٹا میں ٹاؤن ہال اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیگریشن حکام کی کارروائیوں پر تنقید کر رہی تھیں۔
ملزم ہجوم میں سے اٹھا اور سرنج کے ذریعے ان پر سرکہ پھینک دیا تاہم سکیورٹی گارڈ نے فوری طور پر اسے قابو کرلیا اور الہان عمر نے اپنی تقریر جاری رکھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments