اسحاق ڈار کا ملائیشین وزیر خارجہ سے رابطہ، تجارت، اقتصادی تعاون بارے گفتگو
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔
ترجمان کے مطابق وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ملائیشیا کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، جس میں تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی مسلسل روابط کی اہمیت پر زور دیا۔
وزرائے خارجہ نے یو این کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments