شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، ٹرمپ کا ریڈ کارپٹ پر شاندار استقبال
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کا وائٹ ہاؤس آمد پر ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ان کے دوستانہ تعلقات ہیں اور انہوں نے چینی صدر کے ساتھ شاندار دوستی قائم کرلی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر کی امریکا کی 250ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت خوش آئند ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران چین کے صدر کے ساتھ سکیورٹی، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوگی۔
امریکی صدر نے کہا کہ شی جن پنگ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں یہ ان کی پہلی ملاقات ہے، جبکہ انہیں امریکا اور چین کی دوستی پر فخر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments