اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔

وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد اور حکومت پنجاب کی درخواست پر رینجرز کی تعیناتی اور قانونی اختیارات کے تحت مکمل معاونت کی اجازت دے دی۔

جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انتشاری اور مسلح جتھوں کے حملوں پر رینجرز اور پولیس مناسب اور ضروری جوابی ایکشن لیں، رینجرز اور پولیس کسی بھی پرتشدد سرگرمی یا خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل اقدامات کریں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز اہلکار امن و امان اور سکیورٹی معاونت کے لیے تمام ضروری ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...