ایشین گیمز کبڈی: پاکستان پہلی مرتبہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا

ٹوکیو: (دنیا نیوز) ایشین گیمز میں پاکستان پہلی مرتبہ کبڈی کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا۔

پاکستان کو آخری گروپ میچ میں ایران کے ہاتھوں 51-30 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

پاکستان نے گروپ کے چار میں سے صرف دو میچز میں کامیابی حاصل کی، جبکہ اسے ایران کے علاوہ تھائی لینڈ کے ہاتھوں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کبڈی 1990ء سے ایشین گیمز کا مستقل حصہ ہے اور پاکستان اب تک ایشین گیمز کبڈی میں 6 کانسی اور 2 چاندی کے تمغے جیت چکا ہے۔

پاکستان نے 2014ء کے علاوہ ہر ایونٹ میں کبڈی کا میڈل حاصل کیا، جبکہ 2014ء کے ایشین گیمز میں قومی ٹیم چوتھی پوزیشن پر رہی تھی۔

ایران کے خلاف شکست کے بعد پاکستان پہلی مرتبہ ایشین گیمز کبڈی کے سیمی فائنل میں بھی جگہ نہ بنا سکا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...