امریکا سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین روز قیام کریں گے
لندن: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد لندن پہنچیں گے، جہاں وہ دو سے تین روز قیام کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کیا، جس میں عالمی امن، مشرق وسطیٰ کی صورتحال، فلسطین اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے سفارتی اور ثالثی کردار پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت متعدد عالمی رہنماؤں سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کیں، وزیراعظم 26 ستمبر کی صبح تقریباً 7 بجے لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پہنچیں گے، لندن میں قیام کے دوران وہ اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے، جس کے بعد 27 یا 28 ستمبر کو ان کی وطن واپسی متوقع ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments