جیکب آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو دم توڑ گیا

جیکب آباد: (دنیا نیوز) سندھ کے علاقے جیک آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس حکام کے مطابق بچل واہ کے قریب ملزم نے شہری سے مزاحمت پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں شہری زخمی ہوگیا، جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

بعد ازاں پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا، ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت ذوالفقار مارفانی کے نام سے ہوئی ہے۔

 دوسری جانب پولیس  نے مزید بتایا  کہ ہلاک ملزم ذوالفقار مارفانی کے خلاف مختلف تھانوں میں 7 مقدمات درج تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...