سینیٹ ملازمین کیلئے کیش لیس ہیلتھ انشورنس پر غور

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹ سیکرٹریٹ ایمپلائز ویلفیئر فنڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کی سب کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹ ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے لیے کیش لیس ہیلتھ انشورنس سکیم پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں سینیٹ سیکرٹریٹ کے ملازمین اور ان کے اہلخانہ سمیت مجموعی طور پر 6 ہزار 767 افراد کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کرنے کی تجویز زیرِ غور آئی۔

سب کمیٹی نے موجودہ میڈیکل ری ایمبرسمنٹ نظام کو مشکل اور تاخیر کا باعث قرار دیتے ہوئے کیش لیس ہیلتھ انشورنس کے ذریعے ملازمین کو طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا، کمیٹی کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ کے بجٹ وسائل سے گروپ ہیلتھ انشورنس سکیم شروع کی جا سکتی ہے۔

اجلاس میں موجودہ میڈیکل الاؤنس کو ہیلتھ انشورنس کے پریمیم میں ایڈجسٹ کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی، کمیٹی نے ہدایت کی کہ اسٹیٹ لائف انشورنس سے جی ٹو جی بنیاد پر ہیلتھ انشورنس معاہدے کے حوالے سے مزید جانچ پڑتال کی جائے اور انشورنس کوریج، پریمیم اسٹرکچر اور دیگر شرائط و ضوابط کی مزید تفصیلات فراہم کی جائیں۔

سب کمیٹی نے واضح کیا کہ میڈیکل انشورنس سے متعلق حتمی فیصلہ مجاز اتھارٹی کرے گی، اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ہیلتھ انشورنس سکیم نافذ ہونے کے بعد ملازمین کو میڈیکل ری ایمبرسمنٹ اور انشورنس کی سہولت بیک وقت حاصل نہیں ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...