ایک صوبے کو دہشت گردی سے جوڑنا ناعاقبت اندیشی ہے: علامہ ناصر عباس راجہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ ناصر عباس راجہ نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر اپنا ردعمل دیا ہے۔
سپیکر چیمبر آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس راجہ نے کہا کہ ایک صوبے کو دہشت گردی سے جوڑنا ناعاقبت اندیشی ہے، وزیر دفاع کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات آئین اور قانون کے اندر ہوئے تو مسائل ہوسکتے ہیں، جو حل آئینی اور قانونی نہ ہو وہ دیر پا بھی نہیں ہوتا اور نقصان دہ بھی ہوتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments