ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے سنسنی خیز میچ میں کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ناگویا: (دنیا نیوز) ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے دلچسپ و سننی خیز میچ میں کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا۔

ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد کوریا کو شکست دیکر تیسری پوزیشن کا میچ جیت لیا۔

چوتھے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ تین، تین گول سے برابر تھا لیکن پھر پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے تیسری پوزیشن کے میچ میں جنوبی کوریا کو پانچ تین کے اسکور سے ہرادیا۔

پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے دو، سفیان خان، عبدالرحمن اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...