ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ سے سبق سیکھ کر شرائط قبول کریں: ایرانی پاسداران انقلاب

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنگ سے سبق سیکھتے ہوئے ایران کی شرائط قبول کرنی چاہئیں۔

 ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکے، جنگ کے دوران امریکا کو معاشی اور سیاسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

حسین محبی نے کہا کہ امریکی حکومت کی پہلی ترجیح امریکی عوام نہیں بلکہ اسرائیل ہے،امریکی فوج ایسے ممالک سے جنگ نہیں لڑ سکتی جو پینٹاگون کے بجٹ کے مقابلے میں 10 فیصد وسائل رکھتے ہوں۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے ’ امریکا فرسٹ‘ کا وعدہ کیا تھا، تاہم آج اسرائیل کو ترجیح دی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنگ کے تجربے سے سبق سیکھتے ہوئے ایران کی شرائط قبول کرنی چاہئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...