فاروق ستار بتائیں کراچی کو اسلحہ، بھتہ، بوری بند لاشوں کا کلچر کس نے دیا؟ شرجیل میمن
کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ فاروق ستار بتائیں کراچی کو اسلحہ، بھتہ، بوری بند لاشوں کا کلچر کس نے دیا؟
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم کے رہنما کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ایم کیو ایم نے کراچی کے بچوں کے ہاتھوں میں بندوق تھمائی، اپنے بچے اور دوسروں کے بچے کی سیاست اب نہیں چلے گی۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ امتحانات میں بے ضابطگی کے ثبوت ہیں تو پیش کریں، الزام تراشیوں سے کسی بچے کی کامیابی مشکوک نہیں بنائی جا سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تھر کا بچہ زیادہ نمبر لے تو سوال یہ نہیں کہ کیسے لے لئے؟ سوال یہ ہونا چاہئے کہ سندھ کے مزید بچے زیادہ نمبر کیسے لائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments