پی ٹی آئی انتشار کی سیاست کر رہی، ریاست یرغمال بنانے نہیں دیں گے: اختیار ولی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے کوارڈینیٹر اختیار ولی نے کہا کہ ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، پی ٹی آئی انتشار کی سیاست کر رہی ہے، یہ لوگ پشتون کارڈ استعمال کر کے پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا کے پی میں دو سال کے دوران دہشت گردی کے ہزاروں واقعات ہوئے، خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی کے پاس ہتھیاروں کی کمی ہے۔
بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا حکومت مفاہمت کی پالیسی پر یقینی رکھتی ہے، پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر مذاکرات کو سبوتاژ کیا، مذاکرات میں اپوزیشن سے معاملات حل کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، پی ٹی آئی کی ترجیحات میں اپنے شہدا کے جنازے نہیں، خیبرپختونخوا کی صورتحال سب کے سامنے ہیں، کے پی میں 15 سال سے کرپشن کا بازار گرم ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments