بحیرہ احمر میں امریکی ہیلی کاپٹر گرنے کی خبر بے بنیاد ہے: امریکی سینٹکام

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بحیرہ احمر میں امریکی ہیلی کاپٹر گرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے تردید کردی۔

امریکی سینٹکام کے مطابق بحیرہ احمر میں **ایم ایچ 60 آر ہیلی کاپٹر** کے گرنے کی خبر درست نہیں، تمام امریکی فوجی طیارے اور اہلکار محفوظ ہیں۔

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے امریکی ہیلی کاپٹر گرنے سے متعلق غلط خبریں نشر کی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...