بنوں: ککی اور منڈان سے 5 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
بنوں: (دنیا نیوز) بنوں کے مختلف علاقوں سے 5 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق تھانہ منڈان کی حدود سے 55 سالہ شیر ایاز اور 25 سالہ عدنان کی لاشیں ملیں جبکہ تھانہ ککی کی حدود سے 44 سالہ کریم، 49 سالہ سعداللہ اور ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق تمام لاشوں کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال بنوں منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments