کشمور میں شاہی واہ پل پر فائرنگ، سکول ٹیچر سمیت 2 افراد جاں بحق
کشمور: (دنیا نیوز) کشمور میں شاہی واہ پل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت سکول ٹیچر اللہ بچایو اور کاشف کلوڑ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ واقعے کی قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments