وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا سعودیہ سے متعلق بیان خوش آئند قرار دیدیا

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات پر ڈی جی آئی ایس پی آرکا بیان خوش آئند ہے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی دستوں کی موجودگی تاریخی دفاعی معاہدوں کاتسلسل ہے، پاک سعودی تعلقات وقت کی ہر کسوٹی پر پورا اترے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں کےرشتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مکہ الائنس کے تحت پاکستانی دستوں کی موجودگی مسلم امہ کےاتحاد کی علامت ہے، ترجمان افواجِ پاکستان نے دوطرفہ دفاعی امور اور تاریخی حقائق پر بہترین روشنی ڈالی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری پاکستان کے لئے ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے، سندھ کے عوام اور حکومت پاک سعودی تاریخی اور تزویراتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی ترقی اور سلامتی پاکستان کی اپنی سلامتی سے جڑی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...