گوادر پورٹ سے زمینی تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت

کوئٹہ: (دنیا نیوز) گوادر پورٹ سے زمینی تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے، اس حوالے سے کراچی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹرانزٹ ٹریڈ کسٹم ہاؤس کراچی میں اجلاس ہوا، جس میں گوادر پورٹ سے ایرانی ٹرانزٹ، ٹی آئی آر اور زمینی تجارتی سرگرمیوں کے فروغ پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں گوادر پورٹ سے تجارتی سرگرمیوں میں درپیش مسائل اور رکاوٹوں کے حل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ پاکستان کسٹمز، گوادر پورٹ اتھارٹی، چیمبرز آف کامرس، تاجروں اور کلیئرنگ ایجنٹس کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق تجارتی سرگرمیوں کو مزید سہل اور مؤثر بنانے کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، گوادر پورٹ سے ایرانی ٹرانزٹ اور ٹی آئی آر سہولت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

تجارتی معاملات کے حل اور عملی پیش رفت کے لیے دوسرا اجلاس جلد گوادر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گوادر اجلاس میں متعلقہ حکام، تاجر برادری اور کلیئرنگ ایجنٹس اپنے مسائل اور تجاویز پیش کریں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گوادر پورٹ سے زمینی تجارت کو فعال بنانے اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے فروغ کی کوششیں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...