سعودی عرب اور حوثیوں میں کشیدگی، اردن میں امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری
عمان: (دنیا نیوز) اردن میں امریکی سفارتخانے نے سعودی عرب اور حوثی ملیشیا کے درمیان تنازع شدت اختیار کرنے کے تناظر میں امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق خطے میں کشیدگی بڑھنے کے باعث پروازیں منسوخ ہونے اور فضائی حدود بند ہونے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر امریکی شہری ممکنہ سفری رکاوٹوں کے حوالے سے احتیاط برتیں۔
سفارتخانے نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور اس کے اتحادی دنیا بھر میں امریکی مفادات کو نشانہ بنا سکتے ہیں، جبکہ امریکی کاروباری اداروں اور امریکا سے وابستہ مقامات کو بھی ممکنہ خطرات لاحق ہیں۔
اردن میں موجود امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقامی حکام کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں اور سائرن سمیت دیگر انتباہی نظام کے ذریعے دی جانے والی ہدایات کو سنجیدگی سے لیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments