مستحق طبقات کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھرپور کوشش کی جائے: اسحاق ڈار
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مستحق طبقات کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھرپور کوشش کی جائے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی صدارت میں فیول سبسڈی سکیم پر مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم فیول ریلیف سکیم پر نیشنل سٹیئرنگ کمیٹی اور میڈیا مینجمنٹ کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ متعلقہ وزارتوں کے درمیان روابط اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) October 9, 2026
اجلاس میں تمام صوبائی حکومتوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کی تجاویز اور تعاون کو سراہا گیا۔
اجلاس میں وزیر آئی ٹی، وزیر ماحولیاتی تبدیلی اور وزیر پٹرولیم نے شرکت کی، جبکہ وزیر مملکت برائے خزانہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments