وزیراعظم کا طالبہ کی خودکشی کے واقعے کا نوٹس، ملزم فوری گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ لائبہ اعجاز کی خودکشی کے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو مبینہ فراڈ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان طالبہ کی خودکشی انتہائی افسوس ناک ہے۔

انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد اور چیف کمشنر اسلام آباد کو ہدایت کی کہ مرحومہ کے ساتھ فراڈ کرنے کے الزام میں نامزد ملزم کو فوری طور پر حراست میں لیا جائے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملزم کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...