ایس ایم تنویر ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار نامزد، گوہر اعجاز کی حمایت

کراچی: (دنیا نیوز) اپٹما کے پیٹرن ان چیف ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور دیگر عہدیداروں نے ملاقات کی، جس میں ایف پی سی سی آئی کے انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ سندھ کے تمام چیمبرز نے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سربراہ ایس ایم تنویر کو ایف پی سی سی آئی کا صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھی نامزدگی کی گئی ہے، خوشی ہوگی اگر اسے قبول کیا جائے، ایس ایم تنویر ان شاء اللہ فیڈریشن چیمبر کے صدر بن کر خدمت کریں گے۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ فیڈریشن ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے، ملک کے کل 170 اضلاع میں سے ہر ضلع میں فیڈریشن ایجوکیشن فاؤنڈیشن ایک سکول ٹیک اوور کرے گی۔

نامزد صدارتی امیدوار ایس ایم تنویر نے کہا کہ صدر منتخب ہو کر کاروباری برادری کی فلاح کے لیے کام کریں گے۔

ملاقات میں عامر عطا باجوہ، قرأۃ العین عبدالروف، مختار اور مومن علی ملک نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...