10 نئی بکتر بند گاڑیاں محسن نقوی نے خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کر دیں
اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے 10 نئی بکتر بند گاڑیاں کر دیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس کے لیے حال ہی میں خریدی گئی،ان گاڑیوں کی منتقلی کا مقصد صوبے میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کو مزید مؤثر بنانا اور پولیس کی آپریشنل صلاحیتوں کو مضبوط کرنا ہے۔
حکومت کی جانب سے یہ اقدام خیبرپختونخوا میں سکیورٹی کی صورتحال اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
بکتر بند گاڑیاں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے دوران پولیس اہلکاروں کو تحفظ فراہم کرنے اور خطرناک علاقوں میں محفوظ نقل و حرکت میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں، ان گاڑیوں کی فراہمی سے خیبرپختونخوا پولیس کو دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں مزید سہولت ملنے کی توقع ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور وفاقی حکومت خیبرپختونخوا پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو شکست دینے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متعلقہ اداروں کو ضروری معاونت فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments