صدر نے چیف جسٹس آف پاکستان کو بیرون ملک دوروں کی منظوری دیدی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی وزیراعظم کے مشورے پر چیف جسٹس آف پاکستان کے برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دوروں کے لئے این او سی اور بیرون پاکستان رخصت کی منظوری دیدی۔
چیف جسٹس آف پاکستان 14 سے 21 اکتوبر اور 27 اکتوبر سے 4 نومبر 2026 تک برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دورے پر جائیں گے، صدر مملکت نے وزیراعظم کے مشورے پر چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے دورہ آذربائیجان کی منظوری بھی دے دی۔
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت پاکستان 19 سے 22 اکتوبر 2026 تک جمہوریہ آذربائیجان میں ترک دنیا کی آئینی عدالتوں اور آئینی دائرہ اختیار رکھنے والے اداروں کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments