لاہور میں جنوبی چھاؤنی پولیس کی حراست میں ملزم ہلاک

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں جنوبی چھاؤنی پولیس کی حراست میں ملزم عثمان ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکا، ملزم کے خلاف جعل سازی اور پولیس کو گمراہ کرنے کا مقدمہ درج تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایس پی آپریشنز کو مکمل انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا، ترجمان کے مطابق ملزم کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...