تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈاپور کی بیرسٹر گوہر سے جھڑپ ہو گئی، جھڑپ پارلیمانی کمیٹی کے فیصلے اپوزیشن لیڈر کی منظوری سے مشروط کرنے پر ہوئی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا بانی نے تمام اختیار اپوزیشن لیڈر کو دیا حتمی اعلامیہ انکی منظوری سے ہوگا، پارٹی چیئرمین کے ریمارکس پر فیصل امین گنڈا پور طیش میں آگئے اور کہا جب فیصلے اچکزئی اور علامہ ناصر سے مشروط ہیں تو انہیں یہاں ہونا چاہیے تھا۔

سات گھنٹے طویل میٹنگ ہوئی اور فیصلے اب بھی مشروط ہیں، فیصل امین نے اپوزیشن لیڈر پر تنقید کرتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی سے واک آؤٹ کردیا، اجلاس میں ارکان کی قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کی تجویز دی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی نہیں کر سکتی، قائمہ کمیٹیوں میں واپسی مائنس بانی پی ٹی آئی ہوگا، ارکان نے کہا، بانی پی ٹی آئی نے اعتراض کیا تو دوبارہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...