الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، آج سنایا جائیگا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، آج سنایا جائیگا۔
سپیشل سیکرٹری قانون نے کہا 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل ہو چکیں، انتخابات کرائے جائیں، قانونی ترامیم سے آبادی کے تناسب اور یونین کونسلز کی تعداد میں تضادات پیدا ہوئے۔
مشیر قانون امیر جاوید نے کہا کے پی میں ایمرجنسی نافذ اور آرٹیکل 245 کے تحت فوج طلب کی گئی، خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں آرٹیکل 140 اے کا اطلاق نہیں ہوتا،12 میں سے 6 اضلاع میں حلقہ بندیاں بھی مکمل نہیں ہوئیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کرتے ہوئے کہا آرٹیکل 245 کے نفاذ سے کیا انتخابات نہیں ہو سکتے؟
مشیر قانون امیر جاوید بولے صوبائی حکومت کے پاس بلدیاتی قانون میں ترمیم واپس لینے کا اختیار نہیں، قانونی پیچیدگیاں دور کرنے کیلئے الیکشن کمیشن سے مزید وقت درکار ہے، پنجاب بلدیاتی انتخابات کی سماعت 29 اکتوبر کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات پنجاب کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments