فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا

بخارسٹ: (دنیا نیوز) بحیرہ اسود میں مال بردار جہازوں پر حملوں کے بعد فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا ہے جس کا مقصد بحری راستوں کو درپیش خطرات کی نشاندہی اور اہم توانائی تنصیبات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

رومانیہ کی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں کے دوران نیٹو رکن ممالک رومانیہ اور بلغاریہ کے ساحلوں کے قریب کم از کم 8 مال بردار جہاز حملوں کا نشانہ بنے جبکہ 34 ملاح ہلاک یا لاپتہ ہو چکے ہیں۔

فرانس کا اٹلانٹک 2 سمندری نگرانی کا طیارہ 18 اکتوبر کو رومانیہ منتقل کیا گیا، یہ طیارہ 6 نومبر تک بحیرہ اسود کے مغربی حصے میں نگرانی کے مشن انجام دے گا۔

رومانیہ کی وزارت دفاع کے مطابق اس اقدام کا مقصد بحری جہازوں کو درپیش خطرات کی نشاندہی اور رومانیہ کے خصوصی اقتصادی سمندری علاقے میں اہم تنصیبات کے تحفظ کی صلاحیت بڑھانا ہے۔

نیٹو نے بھی بحیرہ اسود میں مزید سمندری نگرانی کے طیارے، ریڈار سسٹمز اور ڈرونز بھیجنے کا اعلان کیا ہے، رومانیہ کی بحری افواج نے بھی سمندری گشت بڑھا دیا ہے اور جہاز رانوں کو محفوظ راستوں اور ممکنہ خطرات سے مسلسل آگاہ کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...