حنا جاوید قتل کیس، آصفہ بھٹو کی اہلِ خانہ کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج پارلیمنٹ میں مرحومہ حنا جاوید کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، حنا جاوید کے قتل کے حالات کی تحقیقات جاری ہیں اور ان کے اہلِ خانہ انصاف کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ انہوں نے حنا جاوید کیلئے انصاف کی جدوجہد میں اہلِ خانہ کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) October 29, 2026
انہوں نے کہا کہ حنا جاوید کے اہلِ خانہ کا مطالبہ ہے کہ معاملے کی جامع اور باریک بینی سے تحقیقات یقینی بنانے کیلئے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے۔
آصفہ بھٹو زرداری نے امید ظاہر کی کہ حنا جاوید کے اہلِ خانہ کے عدالتی کمیشن کے قیام کے مطالبے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا اور مقدمے کے تمام پہلوؤں کی منصفانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments