پاکستان پولیس ہاکی ٹیم نے چینی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان پولیس ہاکی ٹیم نے دوستانہ میچ میں چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کی ہاکی ٹیم کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے دی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دوستانہ میچ لاہور کے منظور الحسن ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

صدر پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ اور آئی جی پنجاب عبدالکریم میچ کے مہمان خصوصی تھے، جبکہ چیف سپورٹس آفیسر پاکستان پولیس ڈی آئی جی اطہر اسماعیل نے بھی شرکت کی۔

میچ کے دوران آئی جی پنجاب عبدالکریم نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی اور شاندار کھیل پیش کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

آئی جی پنجاب نے کامیابی پر پاکستان پولیس ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچ، آفیشلز اور چیف سپورٹس آفیسر کو مبارکباد دی۔

تقریب میں چینی قونصل خانے کے اعلیٰ حکام، اے آئی جی ایڈمن قاضی فاروق سمیت ہاکی کے نامور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ان میں اولمپین منظور الحسن، شہباز احمد سینئر، طاہر زمان اور خواجہ جنید بھی شامل تھے۔

اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کرنل (ر) ناصر اخونزادہ، میڈیا منیجر وقاص شیخ اور ہاکی شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

میچ کے اختتام پر چیف سپورٹس آفیسر پاکستان سپورٹس بورڈ ڈی آئی جی اطہر اسماعیل نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں میڈلز جبکہ ٹیم آفیشلز اور قومی و اولمپین ہاکی لیجنڈز میں شیلڈز تقسیم کیں۔

میچ کے دوران پنجاب پولیس کے میوزیکل بینڈ نے خوبصورت دھنیں پیش کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...