ہانگ کانگ سکسز: دفاعی چیمپئن پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

ہانک کانگ: (دنیا نیوز) ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 89 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 88 رنز بنائے۔ ششانک سنگھ 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان نے مطلوبہ 89 رنز کا ہدف حاصل کرکے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...