انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اسلام آباد: (دنیا نیوز) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی 26 نومبر احتجاج اور سپریم کورٹ سے متعلق مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرلیں۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں اسد قیصر، عاطف خان، لطیف کھوسہ اور فیصل امین گنڈا پور کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چاروں رہنماؤں کی درخواستوں پر سماعت کے بعد ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرنے کا حکم دیا۔

فیصلے میں لکھا گیا کہ اسد قیصر کی 9، عاطف خان کی 4، لطیف کھوسہ کی 3 اور فیصل امین گنڈا پور کی 6 مقدمات میں ضمانتیں منظور کیں، چاروں رہنماؤں کو 5، 5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے چاروں ملزمان کی ضمانتیں 11 فروری تک منظور کی ہیں۔

واضح رہے کہ عدم حاضری کے باعث چند روز قبل چاروں رہنماؤں کی ضمانتیں خارج کردی گئی تھیں جس کے بعد ملزمان نے دوبارہ ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...