سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مندی ریکارڈ کی گئی ہے، 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 939 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اتار چڑھاؤ برقرار رہا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 154 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 66 ہزار 564 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 409 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments