آسٹریہ میں پاکستانی سفارت خانے کے اکاؤنٹنٹ کی خورد برد کا انکشاف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سید نوید قمر کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آسٹریہ اور بلغاریہ میں پاکستانی سفارت خانوں کے اکاؤنٹنٹس کی جانب سے مالی خورد برد کا انکشاف ہوا۔

آڈٹ حکام نے بتایا کہ آسٹریہ میں پاکستانی سفارت خانے کے اکاؤنٹنٹ سلمان قریشی نے 16 کروڑ 56 لاکھ روپے خورد برد کیے، خورد برد کی گئی رقم اپنے اور اہلیہ کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں رکھی گئی، یہ کیس ایف آئی اے کو بھجوایا گیا تھا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اب تک دو ایف آئی آرز درج ہو چکی ہیں، ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم وہ ضمانت پر رہا ہو چکا ہے۔

چیئرمین پی اے سی سید نوید قمر نے کہا کہ چھ سال گزرنے کے باوجود اب تک صرف ایف آئی آرز ہی درج ہوئی ہیں، ایف آئی اے کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے، لگتا ہے ایف آئی اے صرف سیاسی مقدمات کو دیکھتی ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...