یوکرین کی امریکا سے سٹار شیلڈ سیٹلائٹ کے نئے معاہدے کیلئے فوری مذاکرات کی درخواست
واشنگٹن: (دنیا نیوز) یوکرین اور امریکی حکومت کے درمیان سٹار شیلڈ سیٹلائٹ نیٹ ورک کے استعمال کا معاہدہ آئندہ سال ختم ہو جائے گا جس کے پیش نظر کیف نے نئے معاہدے کے لیے فوری مذاکرات شروع کرنے کی درخواست کر دی ہے۔
واشنگٹن میں یوکرین کے سینئر سفارت کار ڈینس سینیِک کے مطابق معاہدے کی مدت 2027 کے وسط میں ختم ہوگی اور نئے معاہدے کے لیے ابھی سے بات چیت ضروری ہے۔
گزشتہ ماہ سٹار شیلڈ سروس کی رفتار محدود کیے جانے سے یوکرینی فوج کو روسی ڈرون حملے روکنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور بعض فوجی کارروائیاں منسوخ کرنا پڑیں۔
یوکرین کا کہنا ہے کہ اسے نہ امریکی حکومت اور نہ ہی ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس کی جانب سے سروس میں تعطل کی کوئی وضاحت دی گئی۔
یوکرینی حکام نے اس معاملے پر پنٹاگون، وائٹ ہاؤس اور سپیس ایکس سے جواب طلب کیا تاہم کوئی وضاحت موصول نہیں ہوئی۔
یوکرین کو امریکا سے روسی میزائل حملوں سے متعلق انٹیلی جنس معلومات کی فراہمی میں بھی تعطل اور پیٹریاٹ و ناسامز فضائی دفاعی نظام کے میزائلوں کی فراہمی میں تاخیر کا سامنا ہے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے سپیس ایکس کی خدمات کو سراہتے ہوئے ایلون مسک کے بعض بیانات پر تنقید بھی کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments