پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران منفی رجحان
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران آج انڈیکس گراوٹ کا شکار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھنے میں آ رہی ہے، 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 72 ہزار 809 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 3366 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 75 ہزار 379 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments