امریکا اور اسرائیل کو ان کے جرائم کا نتیجہ انتخابات میں مل گیا، ایرانی صدر
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کو ان کے جنگی جرائم کا نتیجہ اپنے ہی انتخابات میں مل گیا ہے، جبکہ یورپی انتخابات میں بھی عوام نے جنگ پسندانہ نظریات مسترد کردیے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ کوپ 31 سربراہی اجلاس جارحیت کے ماحولیاتی اثرات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ کانفرنس کے دوران ایران اور خطے کو درپیش ماحولیاتی نقصانات کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت سے ایران سمیت پورے خطے کے ماحول کو نقصان پہنچا ہے۔
مسعود پزشکیان کا مزید کہنا تھا کہ یورپ میں ہونے والے انتخابات کے نتائج بھی جنگ کے حامیوں اور جارحانہ نظریات رکھنے والوں کے مؤقف کے برعکس آئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments